ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں 6 لاکھ روپیے کے جعلی نوٹ ضبط ، دوملزمین گرفتار

دہلی میں 6 لاکھ روپیے کے جعلی نوٹ ضبط ، دوملزمین گرفتار

Thu, 05 Oct 2017 11:58:35    S.O. News Service

نئی دہلی 4اکتوبر(ایس انیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے6 لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس باردودوہزار روپے کے جو نقلی نوٹ پکڑے گئے ہیں، وہ باقاعدہ کسی جگہ چھاپے گئے ہیں۔اس سے قبل نوٹ نوٹ کے بعدپکڑے گئے نئے جعلی نوٹ اصلی نوٹوں کی اسکین کاپیاں تھیں۔ اسپیشل سیل کے ڈپٹی کمشنرسنجیویادوکے مطابق ان کی ٹیم کواطلاع ملی کہ ظہیر نام کا ایک شخص مغربی بنگال سے جعلی نوٹوں کی کھیپ لے کرآ رہاہے۔ پولیس نے ظہیرکوگرفتارکیااوراس سے5.50 لاکھ روپے کے دو دو ہزار کے نقلی نوٹ ملے، جو بالکل اصلی نوٹ جیسے ہیں۔پولیس کے مطابق، ظہر نے بتایا کہ اس نے مغربی بنگال سے ایک شخص سے یہ جعلی نوٹ لایاہے۔ظہیرسے انکوائری کی بنیادپر پولیس نے بہارسے ان کے ساتھی کرانتی کو گرفتار کیا۔ اس سے 50 ہزارروپے برآمدہوئے ہیں۔


Share: